سیاسی کارکنوں پر گولیاں چلانے کے عمل میں ملوث وزیرداخلہ استعفیٰ دیں، عامر محمود چیمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سیاسی کارکنوں پر گولیاں چلانے کے عمل میں ملوث وزیرداخلہ محسن نقوی فوری استعفیٰ دیں، 26 نومبر کی رات ہونے والے واقعہ کی تحقیقات کے لیے بااختیار اور بااعتماد جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔۔۔
جماعت اسلامی کے سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی عامر محمود چیمہ نے کہا کہ ڈی چوک پر فارم 47 کی حکومت نے گولیاں چلا کر سفاکیت کا مظاہرہ کیا، جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی سے سیاسی اختلاف کیا جاسکتا ہے ، بلوچستان اسمبلی کی پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد قابل مذمت اور شرمناک ہے ۔ ڈی چوک سانحہ سیاسی پارٹیوں کے لیڈران کے لئے بھی سبق ہے ، کارکنوں کو نہتے چھوڑ کر لیڈران کا غائب ہوجانا ایک سوالیہ نشان ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں بہتری کے دعوے کرنے والے بتائیں عوام کو کیا ریلیف ملا ہے ؟