پاکستان اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن اور مضبوط ہاتھوں میں ہے ،شازیہ بانو

 پاکستان اس وقت ترقی کی  راہ پر گامزن اور مضبوط ہاتھوں  میں ہے ،شازیہ بانو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی ضلعی جنرل سیکرٹری شازیہ بانو نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن اور مضبوط ہاتھوں میں ہے۔۔۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف عوامی خدمت کی پالیسی پر گامزن ہیں اور عوام کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب عملی طور پر اقدامات کر رہی ہے اور پاکستان ایک بار پھر معاشی ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہو چکا ہے اور مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی ملک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ پی ٹی آئی فتنہ کے طور پر کام کر کے ملک کو پیچھے دھکیلنا چاہتی ہے پوری قوم ملک کے دفاع کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ، پاک فوج کے جوان فتنہ خوارج کے خاتمہ کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر پاکستان کی جڑوں کو مضبوط کر رہے ہیں، وطن عزیز کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں