کھیلتا پنجاب میں گرلز اور بوائز ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ ختم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)انٹر ڈویژن کھیلتا پنجاب میں گرلز اور بوائز ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا جس میں گرلز کے مقابلہ جات میں خوشاب کی عیشہ خانصہ مقصود اور ڈاکٹر انوشہ مقصود نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔۔۔
اسی طرح بوائز میں بھی خوشاب نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سرگودھا کے کھلاڑیوں نے دوسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظور کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے یہاں سے جیتنے والے کھلاڑیوں کو لاہور میں ہونے والے مقابلہ جات میں کھلایا جائے گا جس سے ان کو اپنی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے کا موقع ملے گا حکومت پنجاب نے کھیلوں کے فروغ کے لیے ہمیشہ احسن اقدامات اٹھائے ہیں اس موقع پر تحصیل سپورٹس آفیسر شہریار سیال اور تحصیل سپورٹس آفیسر عظمت اقبال بھی موجود تھے۔