انجم آرٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام بزم گل آداب پاکستان ،عوامی مشاعرہ اور تقریب حلف برداری
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) انجم آرٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام پنجاب آرٹس کونسل میں بزم گل آداب پاکستان و عوامی مشاعرہ اور تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس کے منتظمین چوہدری اکرم انجم، چوہدری حنیف ضیائ، ریاض احمد اور سید مجاہد حسین تھے ، تقریب میں محمد تسکین عاکش، شہباز حیدر باز، حنیف صدق و دیگر شعراء کرام نے مصور غم عباس علی شاہ کی یاد میں محفل مشاعرہ کے دوران پنجابی شاعری سے لوگوں کے دلوں کو چھو کر خوب داد رسی حاصل کی، اس موقع پر بانی و چیئرمین سید اقبال حسن کاظمی ،صدر سید فضل شاہ، نائب صدر غلام حسین گل ،جوائنٹ سیکرٹری ملک شاہ راز وٹو، جنرل سیکرٹری ملک یوسف لکھیال، چیئرمین مجلس عاملہ چوہدری اکرم انجم، فنانس سیکرٹری عارف علی عارف،سیکرٹری نشرو اشاعت ساجد اقبال ساجی و دیگر نے اپنے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔