دکانداروں کو دی گئی مہلت ختم، 60 دکانیں سیل، بھاری جرمانے، سامان ضبط
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)دکانداروں کو دی گئی مہلت ختم ہوتے ہی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ایم سی کی طرف سے شہر بھر کے بازاروں مین و ملحقہ سڑکوں فٹ پاتھوں سروس روڈ زپر تجاوزات از خود ختم کرنے کیلئے دی گئی مہلت ختم ہوتے ہی چیف آفیسر ایم سی زویا مسعود بلوچ نے سینئر انکروچمنٹ انسپکٹر ملک شاہد محمود محکمہ ریونیو، پولیس اور ایم سی عملہ کے ہمراہ گرینڈ آپریشن کے دوران سیٹلائٹ ٹاؤن، گل والا روڈ ،فاطمہ جناح روڈ تا چونگی نمبر بارہ تا جزل بس اسٹینڈ تجاوزات، دکانوں کے سامنے لوڈر رکشہ کے ذریے لوڈنگ ان لوڈنگ کرنے پر 60 دکانیں موقع پر سیل کر دیں،درجنوں دوکانداروں کو بھاری جرمانے سڑکوں ،سروس روڈ ،فٹ پاتھوں پر تجاوزات کرنے پر بھاری سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔زویا مسعود بلوچ نے کہا ہے کہ سرگودھا میں تجاوزات مافیا کو دی گئی مہلت ختم ہو گئی ہے اب نہ مذاکرات نہ ہی شہریوں کے مفادات پر سمجھوتہ ہوگا۔ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا۔