ماں بیٹے سمیت 5افراد پر شدید تشدد،مقدمات درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) جھگڑے کے مختلف واقعات کے دوران موضع عاقل شاہ میں ذیشان وغیرہ نے بچوں کی لڑائی کا گلہ کرنے پر منظر خالق اور اسکی والدہ طلعت جبیں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔۔۔
چک مبارک میں مقدمہ بازی کی رنجش پر عرفان اور اسکے ساتھیوں نے سمیرا بی بی اور سابقہ رنجش پر 27 شمالی میں عرفان نے ریحانہ بی بی کو گھروں میں داخل ہو کر مبینہ طور پر زدوکوب کرتے ہوئے قتل کی دھمکیاں دیں، بھیرہ میں تلخ کلامی پر شکیل وغیرہ نے مخالف فرزند کو راستہ میں روک کر ہراسا ں کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ،پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔