کارکی ٹکر ‘ 3موٹر سائیکل سوار زخمی‘ایک کی حالت نازک

کارکی ٹکر ‘ 3موٹر سائیکل سوار زخمی‘ایک کی حالت نازک

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )جوڑہ کلاں کاکا موڑ لنک روڈ پر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار موضع اوبھل کے رہائشی3 افراد زخمی ہو گئے۔۔۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو سٹاف موقع پر پہنچ گیا جس نے زخمیوں میثم بلوچ،ذیشان شاہ اور کامران شاہ کو موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا ،ہسپتال ذرائع کے مطابق میثم بلوچ کی حالت تشویشناک ہے ،ذیشان شاہ کی ٹانگ ٹوٹ چکی ہے جبکہ کامران شاہ کومعمولی چوٹیں آئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں