قانون بن جائے تو پاکستان دنیا بھر میں بچے فروخت کرنیوالا بڑا ملک بن جائے ، ملک اشرف برہان

قانون بن جائے تو پاکستان دنیا بھر  میں بچے فروخت کرنیوالا بڑا ملک  بن جائے ، ملک اشرف برہان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اگر پاکستان میں بچے فروخت کرنے کا قانون بن جائے تو پاکستان دنیا بھر میں بچے فروخت کرنیوالا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن جائے۔۔۔

 کیونکہ اس ملک میں مہنگائی’ بے روزگاری اور بنیادی سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے غریب عوام کیلئے بچے فروخت کرنے کے سواء کوئی چارہ نہیں ہے ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک اشرف برہان نے کہا ہے جو لوگ عوام کو تعلیم’ صحت’ علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم نہیں کرسکتے انہیں اس طرح کی باتیں زیب نہیں دیتیں کہ جبری مشقت جبری مشقت کی رٹ لگائیں یہ وہ لوگ ہیں جو گزشتہ ستر سال سے عوامی مسائل پر توجہ دینے کی بجائے اپنے مسائل حل کرنے کی طرف متوجہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں