کوئی سیاسی طاقت عمران کا سامنا نہیں کر سکتی ،ندیم اکرم چیمہ
سرگودھا(دنیا فورم )پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 74ندیم اکرم چیمہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت پورا زور لگا چکی لیکن عمران خان کو پاکستان کے کروڑوں عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکی اور نہ ہی اس کی مقبولیت میں کمی ہو سکی۔۔۔
اس وقت کوئی سیاسی طاقت ایسی نہیں جو سیاست کے میدان میں عمران خان کا سامنا کر سکے ،مخالفین کو اب یہ بات سمجھ آ جانی چاہئے کہ جمہوریت اگر رہنی ہے تو وہ عمران خان کے ساتھ رہے گی، دنیا فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے عوام کو ایک سوچ دی ہے جس سے عوام کو نئی راہ ملی ہے مخالفین نے جس طرح ستر سالوں میں ملک کو نقصان پہنچایا اور اب بھی جیسے ہی ان کے یہ مقاصد پورے ہونگے وہ ملک چھوڑ کر بھاگ جائینگے ،تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے موجود ہے جس سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں اور عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنے قائد کی ایک آواز پر اکٹھے ہوجاتے ہیں آنیوالا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہے ۔ امن کا راستہ پہلے چھوڑا تھا نہ اب چھوڑیں گے۔ احتجاج کے دوران جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے ۔