میانوالی پو لیس کی کا رروائیاں 5 ملزم گرفتار
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ سٹی پولیس کی کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار، 4600 گرام چرس،2 پسٹل 30 بور، رپیٹر 12 بور برآمد۔
، مقدمات درج۔ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی ہدایات پر منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر محمد فیاض اورذکائعرحمان اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر دوران چیکنگ صفی اللہ ولد دلدار خان سکنہ مداد والا سے 2400 گرام چرس، اسد اللہ ولد حمید اللہ سکنہ چونگی سیلواں سے 2200 گرام چرس برآمد کی۔