تیز رفتاری پر ، 6 ڈٖرائیور گرفتار جعلی نمبر پلیٹ لگانے والا پکڑا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس نے مڈھ رانجھا ،85 شمالی ،80 جنوبی سمیت مختلف مقامات پر۔
ناکہ بندی کے دوران تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے پر عنصر،محمد عدنان ، محمد اسلم، عارف وغیرہ 6 ڈرائیورز کو گاڑیوں سمیت پکڑ کر تھانوں میں بند کر دیا جبکہ عمران نامی موٹرسائیکل سوار جعلی نمبر پلیٹ لگا نے پر دھر لیا گیا ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے ۔