روڈ کراس کرتی خاتون کی حادثہ میں دونوں ٹانگیں کٹ گئیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)قومی شاہراہ موٹروے پر پیدل روڈ عبور کرتی مسافر خاتون کی حادثہ میں دونوں ٹانگیں کٹ گئیں۔
جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ موٹروے ایم ٹو پر سرگودھا کے قریب قصبہ بھیرہ اورفلائی تلے ایک خاتون پیدل روڈ عبور کر رہی تھی کہ عقب سے آنیوالی تیز رفتار گاڑی میں زد میں آ گئی جس کے باعث اس کی دونوں ٹانگیں کٹ گئیں اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔