کرسمس قریب آنے پر بازاروں میں رش ، قیمتیں بے قابو

کرسمس قریب آنے پر بازاروں میں رش ، قیمتیں بے قابو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کرسمس قریب آنے پر اگرچہ بازاروں میں رش بڑھ گیا ہے مگر اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے باعث مسیحی برادری کے افرادکو بھی سخت مشکلات در پیش ہیں۔

، سردی کی شدت میں مزید اضافہ کے پیش نظر جمعہ کے روز بھی لوگوں کی بڑی تعداد شہر میں لگے سستے اور لنڈے بازاروں میں جرسیوں’ کورٹ’ جرابوں’ کمبل’ سویٹر سمیت دیگر گرم اشیاء خریدنے میں مصروف نظر آئی ،مسیحی برادری کے بلال مسیح، آگسٹن، ضیاء، تنویر، شکیل، ایوب و دیگر کا سروے کے دوران کہنا تھا کہ دو قت کی روٹی کے ساتھ ساتھ ایسے موقع پر نئے کپڑے جوتے اور دیگر اشیاء خریدنا ناممکن ہو کر رہ گیا ہے ،حکومت کی طرف سے کرسمس بازارصرف دو تین روز کیلئے لگایا جاتا ہے مگر اس کا بھی کوئی فائدہ نہیں، مہنگائی نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے ، اس عالم میں کرسمس کیا منائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں