کندیاں :تجاوزات کے خاتمے کا خواب شرمندہ تعبیر نا ہوسکا
کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں شہر بھر سے تجاوزات کے خاتمے کا خواب شرمندہ تعبیر نا ہوسکا جہاں مین بازار،صدیقی بازار، جرنیلی روڈ اور ۔
المعصوم چوک میں تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے شہریوں کا بازاروں اور مارکیٹوں سے پیدل گزرنا بھی محال ہو چکا ہے کندیاں شہر کے مرکزی بازاروں اور چوکوں چوہراہوں پر قائم تجاوزات نے شہریوں کا جینا دو بھر کردیا ہے بازار سے راہگیروں خصوصاً خواتین کا گزرنا بھی محال ہو کر رہ گیا ہے اور بازار میں گھنٹوں ٹریفک جام بھی معمول بن گیا ہے جوکہ دکانداروں کیلئے بھی درد سر بنا ہوا ہے میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی عدم توجہی اور تجاوزات کے خلاف کاروائی نہ کئے جانے سے تجاوزات جوں کے توں برقرار ہیں جوکہ انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے شہریوں نے موجود ہ صورتحال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر میانوالی فوری طور پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کروا کر تجاوزات ختم کروائیں۔