آر پی او محمد شہزاداور کمشنر ملک جہانزیب کا ایم آئی فیکٹری کا دورہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)آر پی او محمد شہزاد آصف خان اور کمشنر ملک جہانزیب اعوان نے دلیوالہ کے ایم آئی فیکٹری کا دورہ کیا اور۔
سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ آر پی او محمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت ڈی پی او آفس بھکر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں کرائم صورتحال اور زیر تفتیش مقدمات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے بریفنگ دی۔ آر پی او نے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششوں میں تیزی لانے کیلئے مؤثر حکمت عملی کے تحت مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ڈی پی او آفس بھکر میں کھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا، آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور انہیں فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ بعد ازاں انہوں نے تھانہ شہید حیات خان کا دورہ کیا جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، آر پی او سرگودھا نے ریکارڈ، حوالات اور فرنٹ ڈیسک پر موصول شدہ درخواستوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔