کے پی آئیز کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی آفس میں اجلاس
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریونیو)کامران افضل کی صدارت میں ڈسٹرکٹ کے پی آئیز کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں اہم اجلاس۔
اے سی خوشاب عثمان غنی،اے سی نوشہرہ عرفان مارٹن،ہیلتھ و ایجوکیشن کے سی ای اوز،اے ڈی ایل جی، سول ڈیفنس، زراعت اور ہائی وے کے افسران کی شرکت، تمام محکموں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور سپیشل برانچ سے متعلقہ تمام شکایات کو فوری طور پر حل کرنے اورکے پی آئیز کی رپورٹ وقت پر پیش کی ہدایات جاری کی گئیں۔