ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں مریضوں کو مفت کھانا دینے کا منصوبہ
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کیمپس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈم سروش فاطمہ شیرازی کی کاوش سے صدر انجمن مدرسہ عربیہ سول لائن جوہرآباد کی جانب سے مریضوں کیلئے فری کھانا دیا جائے گا ۔۔
جس کا افتتاح ضلعی صدر مسلم لیگ ن سینیٹر ڈاکٹر محمد غوث خان نیازی نے کیا اس موقع پر ملک بشیر اعوان ، چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ اور رہنما مسلم لیگ ن اکرام اﷲ نیازی بھی موجود تھے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا کہ انجمن مدرسہ عربیہ سول لائن جوہرآباد کے اس انقلابی اقدام سے نہ صرف ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں علاج کیلئے دور افتادہ علاقوں سے آنیوالے مریضوں کی کو سہولت ملے گی۔ بلکہ اس سہولت سے ان کے تیمار دار بھی استفادہ کر سکیں گے ، انہوں نے یہ کھانا سروس شروع کرانے پر ڈپٹی کمشنر خوشاب اور ہسپتال انتظامیہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔