ترقیاتی سکیموں میں کرپشن سب سے بڑی خرابی:محمد اسلم مرزا
بھلوال(نمائندہ دنیا) ترقیاتی سکیموں میں کرپشن‘ کمیشن ختم کرنے کیساتھ ساتھ چیک اینڈ بیلنس کا نظام موثر ہوجائے تو آئندہ دس سال تک ترقیاتی کاموں کی ضرورت ہی پیش نہ آئے ایک سڑک کو بنے ایک ماہ کا عرصہ نہیں گزرتا ۔۔
کہ وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوجاتی ہے اس کی بڑی وجہ کمیشن اور کرپشن ہے ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت محمد اسلم مرزانے کیا۔پاکستان میں کرپشن اور کمیشن لازم و ملزوم بن چکے ہیں جن کے بغیر کوئی بھی کام ہونے کے تصور نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ اگر ریاست مدینہ میں کرپشن اور کمیشن لینے والوں کیخلاف سخت قانون بنائے تو پاکستان دنیا کے خوشحال ممالک میں شامل ہوجائیگا۔بنا کر اس پر عملدرآمد شروع کردیا جائے تو پاکستان دنیا کے خوشحال ترین ممالک میں شامل ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اﷲ تعالیٰ نے قدرتی نعمتوں سے مالا مال کررکھا ہے مگر ہماری بدعنوانیوں کی بدولت ہم اس کے ثمرات سے محروم ہیں۔