ڈی پی او میانوالی کا بین الصوبائی بارڈر و دریائی چیک پوسٹ کنڈل کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی کا بین الصوبائی بارڈر و دریائی چیک پوسٹ کنڈل کا وزٹ ۔ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے بین الصوبائی بارڈر و دریائی پولیس پوسٹ کنڈل کا وزٹ کیا۔
دوران وزٹ چیک پوسٹ پر موجود پولیس و رینجرز کے جوانوں سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی پی او میانوالی نے وہاں پر موجود نفری کو حالیہ ملکی حالات کے پیش نظر سکیورٹی کے متعلق بریف کیا اور ان کو ہائی الرٹ ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل عیسیٰ خیل محمد اقبال بھی ہمراہ موجود تھے ۔وزٹ کا مقصد فرنٹ لائنز پر موجود افسروں ا و ر جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔