مقامی سطح پر تیار ہونے والی جعلی ادویات کی غیر ملکی کمپنیوں کے لیبل لگا کر مہنگے داموں فروخت

مقامی سطح پر تیار  ہونے  والی  جعلی  ادویات کی غیر  ملکی  کمپنیوں  کے  لیبل  لگا کر مہنگے  داموں  فروخت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) زندگی بچانے والی ادویات جو مقامی سطح پر تیار کی جاتی ہیں پر کراچی ،لاہور اور دیگر شہروں کی مینوفیکچرزکمپنیوں کے لیبلز استعمال کر کے مارکیٹوں میں مہنگے داموں فروخت کئے جانے کاسلسلہ بدستور جاری ہے ۔۔

 مقامی سطح پر ان جعلی اور ناقص ادویات کی تیاری کے یونٹس اور جن میڈیکل سٹوروں میں یہ ادویات فروخت ہوتی ہیں کی واضح نشاندہی کے ساتھ ساتھ فیکٹری و سٹور مالکان کی محکمہ صحت و دیگر اداروں کے افسروں سے رشتہ داریوں اور سیاسی وابستگیوں کے باعث ان کی روک تھام چیلنج بن کر رہ گئی ہے ذرائع کے مطابق مختلف نیٹ ورک کی صورت میں یہ گھناؤنا کاروبار چلایا جا رہاہے ،اور کوالٹی کنٹرول بورڈ کے افسران بھی ایسے عناصر کی روک تھام میں ناکام اور مجبور ہیں، اکثر یونٹس اور میڈیکل سٹور زسرمایہ داروں کے ہیں جن کیلئے کوالیفائیڈ پرسنز کے لائسنس خرید کر استعمال کئے جاتے ہیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ا س حوالے سے مانیٹرنگ ادارہ قبل ازیں نشاندہی کر چکا مگر انتظامیہ اورہیلتھ کیئر کمیشن ڈنک ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کے نقصانا ت عوام بھگتنے پر مجبور ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں