بارش میں ٹریفک حادثات،نوجوان جاں بحق،8زخمی ہو گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران لڈے والا تین پلی کے قریب ایک موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث موڑ کاتٹے ہوئے سلپ ہو کر سامنے سے آنیوالے ٹرک کے نیچے جا گھسا۔۔۔
جس کے نتیجہ میں 28سالہ عبدالرحمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بارش کے باعث تیز رفتارموٹر سائیکل سلپ ہونے کی وجہ سے پیش ،ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جبکہ نواحی علاقے 24چک ک قریب مسافر کوچ اوورٹیک کرتے ہوئے گنے سے لوڈ ٹرالی سے ٹکرا گئی،مسافر کوچ گجرات سے سرگودھا آ رہی تھی،حادٹہ میں 8مسافرزخمی ہو گئے جن میں سے محمد متین، سکندر حیات اور عطاء محمد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بھلوال منتقل کر دیا گیا۔