فلسطینیوں کو آزادی دیئے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں،فہد کمبوہ

فلسطینیوں کو آزادی دیئے بغیر  پائیدار امن ممکن نہیں،فہد کمبوہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری فہد کمبوہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو آزادی دیئے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں۔ ہمارے دل غزہ کے مظلوم مسلمانوں کیلئے دھڑکتے ہیں۔

مسلم حکمرانوں کو اسرائیلی صیہونی فوج کو مل کر لگام ڈالنا ہو گی۔ غزہ کے ہسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں تک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ جس سے بے گناہ خواتین بچے بوڑھے شہید ہو رہے ہیں۔ تمام دنیا کے اسلامی ممالک ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر مظلوم فلسطینی مسلمانوں کا ساتھ دیں، انہوں نے تمام اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ یہود و نصاریٰ کے مقابلے میں متحد ہو کر غزہ کے مسلمانوں کی مدد کریں اور اسرائیل جیسی ناپاک ریاست کا خاتمہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں