سرگودھا سمیت پورے ملک میں انٹر نیٹ کی سپیڈ سست

سرگودھا سمیت پورے ملک میں انٹر نیٹ کی سپیڈ سست

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ملک کے دیگر حصوں کی طرح سرگودھا میں بھی اتوار کے روز انٹرنیٹ پھر سست روی کا شکار رہا۔۔۔

عوام انٹرنیٹ کی ڈیڈ سلو سپیڈ کی وجہ کاروباری سرگرمیاں بھی انجام نہ دے سکے سوشل میڈیا ایپس پر ویڈیوز اور تصویریں ڈاؤن لوڈ نہیں ہورہیں بلکہ انٹرنیٹ پر دیگر ویب سائٹس کی براؤزنگ بھی سست روی کا شکار رہی ،جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے ، کئی علاقوں میں وائی فائی سروس بھی متاثر ہے جسکی وجہ سے صارفین کو اپ لوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں مسائل درپیش ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں