کاروبار کارڈ سکیم بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گی، شازیہ بانو

کاروبار کارڈ سکیم بے روزگاری  کے خاتمہ کیلئے اہم سنگ میل  ثابت ہو گی، شازیہ بانو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے کاروبار کارڈ سکیم بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی، انہوں نے اور انقلابی پروگرام کا اجراء کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ضلع سرگودھا شازیہ بانو نے بات چیت کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ پاکستان کی معاشی درجہ بندی میں بہتری کے باعث پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے جو ملکی معیشت کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں سی پیک منصوبے سے سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز سرمایہ کاری اس بات کی دلیل ہے کہ آنیوالے دنوں میں سی پیک منصوبہ بھی ملکی معیشت میں انقلاب برپا کریگا۔ حالت جنگ کے باوجود سٹاک مارکیٹس میں بہتری یہ بات بھی ثابت کرتی ہے کہ بیرونی سرمایہ کار پاکستان کی افواج پر مکمل یقین رکھتے ہیں آنیوالے دنوں میں عالمی اقتصادی فورم کی جانب سے مزید سرمایہ کاری پاکستان میں ہونے سے ملک سے بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی اور چھوٹے تاجروں کو براہ راست فائدہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں