پلاسٹک بیگز کے استعمال پر عائد پا بندی بارے آگاہی مہم
میانوالی(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید کی ہدایت پر محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے استعمال پر عائد پابندی سے متعلق آگہی کی فراہمی کے سلسلہ میں مہم کا آغاز کر دیا گیا۔۔۔
اس سلسلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات انجینئر رحمت اللہ خان اور سینئر انسپکٹر محمد عمران علی نے ما حولیاتی ٹیم کے ہمرا ہ شہر کے مختلف مقامات اور پلا سٹک /پولی تھین فروخت کر نیوالے ڈیلر حضرات کی دوکانوں پر آ گہی بینرز آویزاں کر ادیئے ہیں۔اس موقع پر اے ڈی تحفظ ماحولیات کا کہنا تھا کہ حکو مت پنجاب کی جا نب سے جون2024 سے پلا سٹک پولی تھین بیگز کے استعمال اور فروخت پر پا بندی عائد کر دی گئی تھی۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ماحولیاتی تحفظ اور پلا سٹک کے استعمال سے پیدا ہو نیوالے مضر اثرات کے پیش نظر 10دسمبر 2024سے 75مائیکرؤن سے کم مو ٹائی کے پلا سٹک بیگز کے استعمال و تیاری اور خریدو فروخت کے خلاف بھر پور کاروائی اور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ دوکا نداروں کو بھاری جر ما نہ، کاروبار کی بندش اور مقدمات کا اندارج عمل میں لا یا جا ئے گا۔