الائیڈ سکولز کے زیر اہتمام ریجنل آفس سرگودھا میں ٹیچر ٹریننگ اور ورکشاپ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)الائیڈ سکولز کے زیر اہتمام ریجنل آفس سرگودھا میں STEM.AI اور ROBOTICS پر کامیاب ٹیچر ٹریننگ اور ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
ٹیچر ٹریننگ میں ریجن بھر کے الائیڈ سکولز کی سائنس اور کمپیوٹر سائنس کی ٹیچرز نے حصہ لیا،جس میں ٹریننگ کے ساتھ پروجیکٹ بھی بنائیے گئے ،اس موقع پر ریجنل منیجر رضوان اجمل اور پرنسپل ملک فرخ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹریننگ کا مقصد اساتذہ کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال تدریسی طریقوں میں جدت اور عملی تعلیم کے فروغ کے لیے تیار کرنا ہے۔