خواتین پر تشدد کے خاتمے کیلئے دارالامان میں تقریب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)خواتین پر تشدد کے خاتمے کے حوالے سے دارالامان میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت انچارج دارالامان ثناء رؤف نے کی، تقریب کی مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن رفعت رانی تھیں۔
جس میں یونیورسٹی آف سرگودہا کی طالبات ثناء ’خنسہ’ آمنہ سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رفعت رانی نے کہا کہ خواتین پر تشدد کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے 16 روزہ سیشنز کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا مقصد خواتین پر گھریلو وجسمانی تشدد’ ہراساں کرنے اور کام کے دوران پیش آنے والے مسائل کا خاتمہ کرنا ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ہر تین میں سے ایک عورت کو صنفی بنیاد پر تشد د کا سامنا کرنا پڑتا ہے ’ انچارج دارالامان ثناء رؤف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی آخر الزماںﷺ نے اپنے آخری خطبہ میں بھی خواتین سے حسنِ سلوک کی وصیت فرمائی تھی۔ صنفی تفریق اور تشدد کے خاتمے کے حوالے سے قوانین تو موجود ہیں مگر ضرورت ہے کہ محض قانون سازی پر ہی زور نہ دیا جائے بلکہ قانون کا موثر نفاذ بھی یقینی بنایا جائے۔