ثروت اعجاز قادری کی ایک روزہ دورے پر سرگودھا آمد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سربراہ انجینئر ثروت اعجاز قادری ایک روزہ دورے پر کراچی سے سرگودھا پہنچے۔
اس موقع پر انہوں نے مرکز اہلسنت ماڈل مدرسہ کمپنی باغ میں الحاج قاضی منظور احمد چشتی کے مزار پر حاضری دی اوران کے صاحبزادہ قاضی نگاہ مصطفے چشتی کے ساتھ ملاقات کی ،سنی تحریک کے رہنماء طاہر اقبال قادری بھی ان کے ہمراہ تھے ،انجینئر ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ قانون ختم نبوت پر عمل درآمد کے لیے حکمرانوں کا مخلص ہونا بہت ضروری ہے ،شہید قائد پاکستان سنی تحریک سلیم قادری نے ہمیشہ اتحاد اہلسنت کے لیے کوششیں کی۔ شاہ احمد نورانی صدیقی نے اپنی سیاسی بصیرت سے مختلف زبانیں بولنے والوں کو محبت کا پیغام دیا اور انہیں اپنے گلے لگایا کبھی لسانیت کا نعرہ نہیں لگایا ہمیشہ حق و سچ کی بات کی اور پوری زندگی نفاذ مصطفی کے لئے بسر کی۔