ایک سال میں ایک لاکھ سولر سسٹم لگائینگے ‘صہیب بھرتھ
بھیرہ(نامہ نگار)صوبائی وزیر قانون مواصلا ت و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ چیف منسٹر پنجاب فری سولر پینل سکیم کے تحت ایک سال کے دوران صوبہ بھر میں ایک لاکھ سولر سسٹم لگائے جائیں گے تاکہ غریب عوام کو مہنگی بجلی سے ریلیف دیا جا سکے۔
تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس سکیم سے فائدہ اٹھانے کے لئے صارفین 8800 پر ایس ایم ایس یا آن لائن پورٹل پر گھر بیٹھے اپلائی کر سکتے ہیں، صوبائی وزیر نے بتایا کہ ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 1100 واٹ اور 100 یونٹ ماہانہ بجلی صرف کرنے والے 52 ہزار 19 صارفین کو 550 واٹ کا مفت سولر سسٹم دیا جائے گا، صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے بتایا کہ سی ایم فری سولر پینل سکیم کی رجسٹریشن کیلئے پورٹل اور آن لائن اپلائی کرنے والے صارفین کے ماہانہ بل پر درج ریفرنس نمبر اور شناختی کارڈ نمبر سے ویری فکیشن کی جائے گی۔