پابندی کے باوجود کھلم کھلا لاوڈ سپیکر کا استعمال جاری
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا ) لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی کے باوجود کھلم کھلا لاوڈ سپیکر کا استعمال جاری ہے‘ سبزی فروش ،ریڑھی بان، بھکاری لاوڈ سپیکر پر سر عام بھیک مانگتے پھرتے ہیں۔۔۔
جبکہ قانون نافظ کرنے والے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں ،سماجی کارکن نعمان شہزاد رضوی نے کہا ہے کہ مساجد میں لاؤ سپیکر استعمال نہیں ہو سکتا جبکہ گلیوں اور بازاروں قانون نافظ کرنے والوں کے سامنے لاؤڈ سپیکر استعمال ہو رہا ہے۔ ۔۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سرگودھا سے اپیل کی ہے کہ لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی کے قانون پر عمل کرایا جائے ۔