شوگر انتہائی مہلک اور جان لیوا مرض لیکن اس کا علاج ممکن ہے ‘ڈاکٹر امیر مختار

شوگر انتہائی مہلک اور جان لیوا مرض  لیکن اس کا علاج ممکن ہے ‘ڈاکٹر امیر مختار

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ضلعی ہیڈ کورٹر ہسپتال جوہر آباد کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر امیر مختار نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ شوگر ایک انتہائی مہلک اور جان لیوا مرض ہے لیکن اس کا علاج ممکن ہے ۔۔۔

خون میں گلوکوز کی مقدار کی مسلسل نگرانی اور ورزش کے ذریعے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے ، میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ شوگر کا شمار دائمی بیماریوں میں کیا جاتا ہے ، جو اگر لاحق ہو جائے تو پھر یہ زندگی بھر آپ کا پیچھا نہیں چھوڑتی۔ اس بیماری کی وجہ سے لاکھوں لوگ ہر سال موت کا شکار ہو جاتے ہیں، جب کہ یہ بیماری کسی کو بھی لاحق ہو سکتی ہے ،بیماری کے شروع ہوتے ہی اس کا علاج شروع کر دینا صحت یابی کی ضمانت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں