سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث آج ملک کے یہ حالات ہیں ،میاں شہباز احمد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں شہباز احمد نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث آج ملک کے یہ حالات ہیں کہ مہنگائی کرنا حکومت کی مجبوری ہے۔۔۔
جس کے باعث عوام تکلیف میں مبتلا ہیں حکومت کو عوام کا احساس ہے جس کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں کہ مہنگائی میں کمی واقع ہوسکے ،سابق حکمرانوں نے ملکی پیسہ اپنی عیاشیوں پر صرف کیا جس کے باعث ملکی حالات اس قدر گھمبیر ہوگئے ہیں کہ حکومت کو سخت فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں ۔ لیکن عوام باشعور ہیں انہیں معلوم ہے کہ عوام کو ان مسائل سے نکالنے کی صلاحیت شہباز شریف رکھتے ہیں جس کیلئے وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں، وہ وقت دور نہیں ہے جب پاکستان ایشیئن ٹائیگر بن کر ابھرے گا اور عوام بھی سکھ کا سانس لیں گے ۔