ملک میں افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی ،چودھری علیم گجر

 ملک میں افراتفری پیدا  کرنے کی کوشش کبھی کامیاب  نہیں ہوگی ،چودھری علیم گجر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری محمد علیم گجر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ایسا کوئی اقدام برداشت نہیں کرے گی۔۔۔

جس سے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے سزا یافتہ عمران نیازی کی رہائی کیلئے غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کر کے ملک میں افراتفری پیدا کرنا چاہتے ہیں، جو کبھی کامیاب نہیں ہونگے ، پاکستان جمہوریت پسند عوام کا ملک ہے۔ اور پوری قوم اپنی مسلح افواج اور جمہوریت پسند حکومت کے ہاتھ ہے ، ہماری افواج فتنہ خوارج کے خاتمے کیلئے اپنے جوانوں کی شہادتیں پیش کر کے ملک کی سلامتی کیلئے کردار ادا کر رہی ہے ، جبکہ فتنہ پارٹی ملک کو دفاعی و معاشی طور پر مفلوج کرنے کے در پے ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں