مسجد سے نماز پڑھ کر نکلنے والے پر چھری سے حملہ‘شدید زخمی
بھیرہ(نامہ نگار )مسجد سے نماز پڑھ کر نکلنے والے شخص پر چھری سے مسلح شخص نے حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔۔۔
محلہ خواجگان بھیرہ کے خواجہ اسد لطیف نے بھیرہ پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ اس کا ملازم شکیل اعوان بھیرہ چونگی والی مسجد سے نماز عشاء پڑھ کر باہر نکلا ہی تھا کہ اچانک ملزم ناظم فقیر نے اس پر چھری سے حملہ کر دیا جس سے اس کی گردن کے پیچھے اور کندھے پر شدید زخم آئے مضروب کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ لایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھا ریفر کر دیا گیا۔