لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 2افراد کو قتل کر دیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) دو مختلف واقعات کے دوران 31شمالی میں چوری سے متعلق پوچھنے پر ہونیوالی تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔۔۔
اس دوران ممتاز وغیرہ نے محنت کش ظفر عباس کو اینٹوں کے وار کر کے موقع پر ڈھیر کر دیا اور فرار ہو گئے ، جبکہ کوٹمومن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عرفان نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا، اطلاعات ملنے پرپولیس نے مقتولین کی میتیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔