سیاسی عدم استحکام معاشی عدم استحکام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، عامر سلطان چیمہ
سلانوالی(نمائندہ دنیا ) سابق ممبر قومی اسمبلی چو دھری عامر سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام معاشی عدم استحکام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔۔۔
جھرلو حکومت کی ناکام پالیسیوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی بجلی گیس کے بھاری بھرکم بلوں نے غریب عوام کا بھرکس نکال دیا ہے حکومت کی جانب سے تاجروں کاشتکاروں پر ظالمانہ ٹیکس عائد کیا جانا ظلم عظیم ہے موجودہ حکومت نے اداروں کو تباہ و برباد کر دیا ہے سرکاری ونیم سرکاری اداروں میں رشوت کا بازار گرم ہے اور چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے سے راشی افسران نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کے نام پر جو پروگرام شروع کیے گئے تھے سب کے سب فلاپ ہو چکے ہیں ۔