سیاسی جماعتوں کو مسائل مل بیٹھ کر حل کرنا ہو نگے ،تسنیم احمد قریشی

 سیاسی جماعتوں کو مسائل مل بیٹھ کر  حل کرنا ہو نگے ،تسنیم احمد قریشی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے سابق وزیر مملکت برائے داخلہ تسنیم احمد قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی سول نافرمانی تحریک کا متحمل نہیں ہوسکتا۔۔۔

اس لئے تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے مسائل کو مل بیٹھ کر حل کرنا ہوگا اگر ایسا نہ کیا گیا تو جمہوریت کی بساط لپیٹ دی جائیگی جو کسی طرح بھی پاکستان کے حق میں نہیں ہے ، پاکستان مسلم ممالک میں ہونیوالی تبدیلیاں کسی بڑے پیش خیمے کا سبب بن سکتی ہیں اس لئے اداروں اور سیاسی جماعتوں کو پاکستان کی بقاء’ استحکام کیلئے ملکر بیٹھنا ہوگا یہ نوجوانوں کا پاکستان ہے اور نوجوان موجودہ حالات میں تذبذب کا شکار ہیں اور یہ تذبذب بڑی تبدیلی کا اشارہ بن سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں