مویشی پال حضرات میں لائیو سٹاک کارڈ فارمرز کی تقسیم کا عمل جاری

مویشی پال حضرات میں لائیو سٹاک  کارڈ فارمرز کی تقسیم کا عمل جاری

میانوالی (نامہ نگار )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سکیم لائیو سٹاک کارڈ فارمرز کے اجراء کے بعد خوش قسمت مویشی پال حضرات میں لائیو سٹاک کارڈ فارمرز کی تقسیم کا عمل زور شور سے جاری ہے۔۔۔

 ا یڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مطیع الاسلام کی سربراہی میں زراعت آفس میانوالی میں قائم سہولت ڈیسک لائیو سٹاک کارڈ فارمرز ھال میں پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر میانوالی میاں مراد حسین نیکو کارہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی سید عدنان شاہ ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) کسان ونگ، میاں نصر اللہ ناصر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) تحصیل میانوالی، آصف مقبول سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) ضلع میانوالی تھے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں