نعیم مختار باجوہ ،شہریار چیمہ کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ

نعیم مختار باجوہ ،شہریار چیمہ کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ بارکی صدارت کے امیدوار نعیم مختار باجوہ ایڈووکیٹ اور امیدوار جنرل سیکرٹری شہریار چیمہ ایڈووکیٹ کے اعزاز میں چک نمبر 72 الف جنوبی میں معروف سماجی و سیاسی شخصیت۔۔۔

محمد حلیم چو دھری اور حمزہ حلیم چو دھری ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر پر تکلف اعشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں راجہ امیر جنجوعہ ایڈووکیٹ، میاں عارف نذیر ایڈووکیٹ،ملک محسن ایڈووکیٹ،احسن ہنجراء ایڈووکیٹ، گلزار احمد ایڈووکیٹ،ارشد ہنجراء ایڈووکیٹ،ملک عدنان ایڈووکیٹ، مطیع اﷲ ، حامد سعدین خالد و دیگر وکلاء کے ساتھ ساتھ اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے متذکرہ امیدواروں کے حق میں دعائے خیر کی ، نعیم مختار باجوہ اور شہریار چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ کے فضل و کرم ،وکلاء بھائیوں کے تعاون اور آپ کی دعاؤں سے کامیابی حاصل کر کے ان کے اعتماد پر ہر ممکن پورا اترنے کی کوشش کرینگے ، مسائل ضرور ہیں مگر انہیں حل کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی،اس موقع پر محمد حلیم چوہدری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امیدواروں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں