انجمن تاجران خوشاب والا پھاٹک کے الیکشن کیلئے کاغذا ت نامزدگی کا مرحلہ مکمل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) انجمن تاجران خوشاب والا پھاٹک کے الیکشن 2025-27 کے حوالے سے کاغذات نامزدگی کا عمل مکمل ہو گیا۔۔۔
17 سال سے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے صدر طارق خان نے ایک بار پھر اپنے کاغذات جمع کروا دیے طارق خان اور جنرل سیکرٹری چوہدری صغیر احمد نے محمد منیر اور محمد اکرام خان ممبران الیکشن کمیشن کی موجودگی میں چوہدری محبوب ناز ،حاجی محمد رمضان ،ملک آصف ،غلام مصطفی ،شیخ احسن شمیر خان ،بابر مسیح ،محمد اسلم ،محمد احسن ،عبدالمجید ،رانا فیصل ارشد گوندل ،اکبر خان بلوچ اور بڑی تعداد میں سپورٹران کے ہمراہ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔