ایجوکیشن آفس بھلوال آنیوالے سائلین کو مسائل کا سامنا

 ایجوکیشن آفس بھلوال آنیوالے سائلین کو مسائل کا سامنا

بھلوال(نمائندہ دنیا )ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرکی عدم دستیابی کے باعث ایجوکیشن آفس بھلوال میں آنیوالے سائلین کو مسائل کا سامنا ہے۔۔۔

 عملے کی بھی موجیں لگ گئیں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرکے کورس پر جانے سے انکی جگہ کسی بھی افسرکو عارضی طورپر تعینات نہیں کیا گیا ہے تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی عدم دستیابی اساتذہ سمیت طلباء کے والدین کو درپیش مسائل کیلئے آفس آنے اور ڈپٹی ڈی اوایجوکیشن کی عدم دستیابی سے انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بتایا جاتا ہے کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کورس پر گئے ہیں مگر انکی جگہ پر کسی بھی افسر کو آنیوالے سائلین کو دفترکے حوالہ سے درپیش کام کے سلسلہ میں حل کیلئے تعینات نہیں کیا گیا ہے بلکہ دفتر میں آنیوالی ڈاک کو بھی سرگودہا بھجوایا جانا ہے آفس میں موجود عملہ بھی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی عدم دستیابی کے باعث موجوں میں ہے اور آفس میں انکی سیٹیں خالی پڑی ہیں بھلوال کے سماجی حلقوں نے محکمہ تعلیم کے افسران بالا سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں