ڈپٹی کمشنر خالد جاوید کا دیہی مر کز صحت واں بھچراں کادورہ

ڈپٹی کمشنر خالد جاوید کا دیہی مر کز صحت واں بھچراں کادورہ

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کا دیہی مر کز صحت واں بھچراں کادورہ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

انہوں نے ہسپتال عملہ کی حاضری اور صفائی ستھرائی کے نظام اور فراہم کر دہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں مو جود مریضوں اور ان کے لواحقین سے سرکاری ادویات اور دیگر طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکو مت پنجاب لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے سلسلہ میں اربوں روپے کی خطیر رقم خرچ کررہی ہے ۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنیوالے ہر مریض کو سرکاری ادویات کے علا وہ علا ج معالجہ کی دیگر تما م سہولیات فراہم کی جا ئیں۔ انہوں نے انچارج آر ایچ سی کوہدایت کی کہ ہسپتال کے صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنا یا جا ئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں