اراضی ریکارڈ کی ڈیجٹیلائزیشن انقلابی قدم ثابت ہوگی ،کمشنر

 اراضی ریکارڈ کی ڈیجٹیلائزیشن انقلابی قدم ثابت ہوگی ،کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان سے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے سرگودھا ڈویژن کے فوکل پرسن ملک وسیم احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملاقات کی اور انہیں پلس کے جاری پراجیکٹس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

 انہوں نے بتایا کہ چاروں اضلاع میں ایک مالک ایک ونڈا کے تحت خانگی تقسیم کی مہم شروع کی گئی ہے ۔ پارسل پر مبنی نظام ہر مالک کو اپنی زمین پر مکمل اختیار دینے کے ساتھ لڑائی جھگڑوں، زمینی تنازعات اور دیوانی مقدمات میں کمی لائے گا۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے کہا کہ اراضی ریکارڈ کی ڈیجٹیلائزیشن نا صرف اراضی ریکارڈ کے نظام میں انقلابی قدم ثابت ہوگی بلکہ یہ کئی دوسرے اداروں کے بنیادی ڈیٹابیس کا حصہ بھی بنے گی۔ ونڈا کے فیصلے میں سمجھداری دکھا کر ہم اپنے پیاروں کا مستقبل محفوظ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے خانگی تقسیم کے عمل کو تیز کرنے کے لیے چاروں ڈپٹی کمشنرز کا اجلاس بھی طلب کر لیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن رائے محمد یاسر بھٹی، اے سی آر محمد خان کے علاوہ ڈی ایل او خرم شہزاد اور اے آر او بلال احمدلالی بھی موجود تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں