سموگ ، ائیر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم نصب کرنیکا فیصلہ

سموگ  ،   ائیر    کوالٹی    مانیٹرنگ    سسٹم    نصب     کرنیکا     فیصلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈویژنل ہیڈکوارٹر سرگودھا میں سموگ کی مانیٹرنگ کے لئے مستقل بنیادوں پر ائیر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ، حکومت نے فوری طور پر سسٹم فعال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔۔۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا میں ائیر کوالٹی کو جانچنے کیلئے روایتی طریقے استعمال کئے جا رہے ہیں جس کے نتائج بہتر نہ آنے کی وجہ سے صورتحال کا اندازہ کرنا مشکل ہے جس کے پیش نظر حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ یہاں مستقل بنیادوں پر ائیر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم نصب کیا جائے ، گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایس Iانوائرمنٹل پروٹیکشن اینڈ کلائمیٹ چینج ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق مانیٹرنگ اسٹیشن ڈپٹی کمشنر آفس کی چھت پر نصب کیا جائے گا جس کیلئے تمام ضروری آلات اور تنصیب کے اخراجات انوائرمنٹل ڈیپارٹمنٹ برداشت کریگا، آئندہ چند روز تک متعلقہ کنٹریکٹر کمپنی سسٹم کی تنصیب شروع کر دیگی ،اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں