رہائشی اراضی زرعی میں تبدیل ،روزانہ لاکھوں کا نقصان

 رہائشی اراضی زرعی میں تبدیل ،روزانہ لاکھوں کا نقصان

بھیرہ(نامہ نگار )تحصیل کمپلیکس بھیرہ میں مختلف مواضعات کے ریونیو سٹاف نے اپنی مٹھی گرم کر کے رہائشی اراضی کو زرعی میں تبدیل کر کے ایف بی آر کو روزانہ لاکھوں روپیہ کا ٹیکہ لگانا شروع کر دیا ہے بتایا گیا ہے۔۔۔

 کہ دیوان پور میلووال حضور پور گاگا اور دیگر مواضعات کے پٹواریوں نے پابندی کے باوجود اپنے پرائیویٹ منشی اور ایجنٹ رکھے ہیں جو سرکاری ریکارڈ میں تبدیلی کر کے اس کی فوٹو کاپیاں دے کر روزانہ سینکڑوں روپیہ بٹور رہے ہیں جبکہ پٹواری بھاری نذرانہ لے کر رہائشی اراضی کا زرعی فرد جاری کر دیتے ہیں جس سے ٹیکسوں کی مد میں ایف بی ار کو روزانہ لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے زمینداروں محمد خان فتح محمد محمد انار فضل الدین محمد شریف اور شیر محمد نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے وہ ان مواضعات میں ہونے والی لوٹ مار کا نوٹس لیں اور پرائیویٹ منشی رکھنے پر پابندی کے کمشنر سرگودھا کے احکامات پر عمل درامد یقینی بنائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں