پڑھو پنجاب کے تحت سرور شہید لائبریری جوہرآباد کا افتتاح
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب محترمہ سیدہ سروش فاطمہ شیرازی اور مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے۔۔۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام پڑھو پنجاب کے تحت سرور شہید لائبریری جوہرآباد کا تزئین و آرائش کے بعد حسب ضابطہ افتتاح کر دیا گیا، افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر خوشاب عثمان غنی ، چیف آفیسر بلدیہ جوہرآباد حرا جاوید، ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد کے صدر عبدلواہب چغتائی، ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا کلب خوشاب کے صدر رانا ظہیر ساجد ،مرکزی انجمن تاجران جوہر آباد کے جنرل سیکرٹری رانا سلیم الرحمن سمیت تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خوشاب سیدہ سروش فاطمہ شیرازی نے کہا کہ علم انسان کا امتیاز ہی نہیں بلکہ اس کی بنیادی ضرورت بھی ہے ، جس کی تکمیل کا واحد ذریعہ مطالعہ ہے ،اسی لئے وزیر اعلیٰ مریم نوزا نے فروغ تعلیم کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر فرد کو مقامی سطح پر مطالعہ کی سہولت مہیا کرنے پر زور دیا ہے ، انہوں نے لائبریری کی تزئین و آرائش کیلئے مالی وسائل مہیا کرنے پر ممتاز سماجی شخصیت اکرام اﷲ خان کو خراج تحسین پیش کیا۔