پی ٹی آئی پر امن احتجاج کا ڈھنڈورا پیٹ کر قوم کر دھوکہ دینے میں کامیاب نہیں ہو سکتی ،ملک آصف بھا ء
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پنجاب اسمبلی رکن سابق صوبائی وزیر ملک محمدآصف بھا ء نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں تشدد کی سیاست کو فروغ دینے والی تحریک انصاف اب اپنے مفادات کے حصول کیلئے پر۔۔۔
امن احتجاج کا ڈھنڈورا پیٹ کر قوم کر دھوکہ دینے میں کامیاب نہیں ہو سکتی اسے اپنی دوغلی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہو گی ، جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں ہونیوالے پے در پے واقعات شاہد ہیں کہ پی ٹی آئی اور ہمارے ازلی دشمن بھارت کا ایجنڈہ ایک ہے دونوں افواج پاکستان کو بدنام کرنے کے مشن پر گامزن ہیں ، ااسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران جو کچھ ہوا وہ پوری دنیا کے سامنے ہے ، اس چیز کے شواہد موجود ہیں کہ پتھراؤ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کیا اور گولیاں گنڈا پور کے کارکنوں نے چلائیں اس لئے اب حکومت اور اداروں کو بدنام کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی ۔