خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا

 خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب کے پی آئیز پر عملدرآمد یقینی بنا نے کے سلسلہ میں اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

 اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی مراد حسین نیکو کارہ، اے سی پپلاں اعجاز عبدالکریم، اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل غلا م مر تضیٰ، سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان، سی او ایجو کیشن ملک احمد یار، سی او میو نسپل کمیٹی میانوالی رانا محبو ب عالم کے علا وہ مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب پروگرام، پرائس چیکنگ، بیوٹیفکیشن ورک، سٹرکوں کی تعمیر و مر مت، ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے استعمال پر عائد پا بندی، تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن، سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر کے پی آئز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق تما م سرکاری محکموں کے افسران حکو متی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے کا موں کو سپیڈ اپ کیا جا ئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اگر کسی جگہ پر غیر قانو نی املاک نظر آئیں تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے ۔ انھوں نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تما م ہسپتالوں کی ما نیٹر نگ کی جا ئے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہر کے بیوٹیفکیشن ورک کو جلد ازجلد مکمل کیا جا ئے تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں