کرسمس پر امن و امان یقینی بنانے کیلئے اجلاس ،چرچز کے راستوں کی بہترین صفائی کا حکم
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )کرسمس کے موقع پر امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر سیدہ سروش فاطمہ شیرازی اور ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کی زیر صدارت بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس۔۔۔
ڈی سیآ فس کے کانفرنس ہال میں منعقدہ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی،مسیح کمیونٹی کے نمائندہ ڈاکٹر عرفان اﷲ وڑائچ،ایم سی کے افسران اور ممبران کمیٹی کی شرکت،اجلاس میں تمام چرچوں کے راستوں کی بہترین صفائی، کرسمس تقریبات کے لیے مکمل سہولیات کی فراہمی اورسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے احکامات جاری کئے گئے ۔