مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے ، رانا محمد کاشف
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کسان ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری رانا محمد کاشف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے۔۔۔
عوام کے دکھ درد سمجھنے اور عوام کو ریلیف دینے میں مسلم لیگ (ن) ہمیشہ سے ہی کوشاں رہی، ہمیشہ وسیع تر ملکی مفادت میں اپنا کردار ادا کیا اور حکومت غریب طبقہ کی خوشحالی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ، وزیر اعظم کی شب و روز محنت سے ملکی معیشت مضبوط اور مستحکم ہو رہی ہے ۔ سیاسی صورتحال میں مسلم لیگ (ن) کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ حکومت کے اقدامات سے مہنگائی میں کمی اور معیشت کی ترقی کی صورت میں مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، اور ہمیشہ ملک نے مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ہی ترقی کی۔